News Available Here: Rehabilitation of Victims of Waziristan are halfway joys of Eid, PM
Home » » Rehabilitation of Victims of Waziristan are halfway joys of Eid, PM

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین وزیرستان کی آباد کاری تک عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔
عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عیدالفطر کا دن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الٰہی اور یوم تشکر ہے۔ ہم عید کی حقیقی مسرت صرف اسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب ہم اس موقع پر اپنے غریب عزیز و اقارب، پڑوسیوں اور ضرورت مند بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن شکر گزار ہونے کا دن ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اپنے ان شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں  نے ملک و قوم کے امن وسلامتی کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔ آج خوشی کا دن ہے مگر ہماری ہر خوشی اس وقت تک ادھوری رہے گی جب تک شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے ہمارے بزرگ ، بھائی ، بہن اور بچے بحفاظت اپنے گھروں  میں  واپس جاکر آباد نہیں  ہوجاتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں  صبر و تحمل اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ایک مہینے کی یہ تربیت ہماری عملی زندگی میں  بھی نظر آنی چاہئے۔ ہمیں  بہترین اخلاق سے کام لیتے ہوئے اپنے رویے میں رواداری اور حسن سلوک کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ وہ لوگ جو کسی محرومی کا شکار ہیں  ہم ان کی محرومی کو دور کرسکیں۔ اعلیٰ اخلاقی اقدار پر عمل کریں  تاکہ پاکستان ایک مہذب معاشرے کی تصویر اور تعبیر پیش کرے۔ میری دعا ہے کہ وطن عزیز کا ہر شہری اور ہر شہرامن ، ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے مستقل کامیاب ہوتا رہے.

0 comments to "Rehabilitation of Victims of Waziristan are halfway joys of Eid, PM"

Leave a comment