اس ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئی ٹی پارکس جدید انفرااسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے جس کا مقصد انھیں عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے اس منصوبہ کے لیے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، ان پارکس میں ریسرچ، ڈیولپمنٹ سینٹرز، ٹیلی کام، فارماسیوٹیکل، بائیوٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، متبادل توانائی اور خلائی شعبے کی ترقی کے لیے کام کیا جا سکے گا۔

0 comments to "اسمال سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو آئی ٹی پارکس میں بدلنے کا فیصلہ"