News Available Here: رمضان میں 80 جرائم پیشہ اور دہشت گرد مارے گئے، آئی جی
Home » » رمضان میں 80 جرائم پیشہ اور دہشت گرد مارے گئے، آئی جی

کراچی: پولیس نے رمضان المبارک کے دوران مقابلوں میں 80 دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر ہلاک کیے ہیں۔
سندھ پولیس کی سیکیورٹی کے حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہیں، سیکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتارکیے گئے ہیں، یوم آزادی پر سیکیورٹی اقدامات پر مبنی ٹھوس منصوبہ بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے امن و امان سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رمضان اور عید کے دنوں میں سیکیورٹی اقدامات پر مبنی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں اور انتہائی ذمے داری سے فرائض انجام دیے جائیں، پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں 80 سے زائد دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ کامیاب پولیس کارروائیوں کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کھا کہ اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے اور پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد اور تعاون کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اور باالخصوص 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کے ضمن میں ابھی سے ہی جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

Tags:

0 comments to "رمضان میں 80 جرائم پیشہ اور دہشت گرد مارے گئے، آئی جی"

Leave a comment