نیویارک: امریکی ریاست ایلی نوائے میں دنیا کی سب سے بڑی کیچپ کی بوتل فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 4 کروڑ 93لاکھ روپے ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق امریکی ریاست ایلی نوائے میں 52 میٹر بلند کیچپ کی بوتل کو 1949 میں کیچپ کے شوقین افراد کی دلچسپی کے لئے تیار کیا گیا تھا تاہم 1995 میں اس کی دوبارہ مرمت کی گئی تھی۔ اب اس بوتل کو فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی بوتل کو محفوظ بنایا جاسکے۔
اس بوتل کی ملکیت کی حامل کمپنی ’’پیتھل ایکرٹ‘‘ کے مالک لاری ایکرٹ کا کہنا ہے کہ کیچپ کی بوتل اور اس کے ساتھ مشروبات کا گودام ایک ساتھ فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 5لاکھ ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ اس بوتل اور گودام کو خریدنے والے شخص یا ادارے کو ضمانت دینا ہوگی دنیا کی سب سے بڑی بوتل کی حفاظت کی جائے گی۔
0 comments to "دنیا کی سب سے بڑی کیچپ کی بوتل برائے فروخت، قیمت صرف 4 کروڑ 93 لاکھ روپے"