پنکج سنگھ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں کوئی وکٹ حاصل کئے بغیر سب سے مہنگے بائولر بننے عالمی ریکارڈر بنا دیا۔
بھارت کے سیم بائولر پنکھج سنگھ ایک ایسے ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں جن کے وہ ہرگز خواہش مند نہیں تھے۔ پنکج سنگھ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں کوئی وکٹ حاصل کئے بغیر سب سے مہنگے بائولر بننے کا عالمی ریکارڈر بنا دیا ہے۔ 29 سالہ بائولر نے انگلینڈ کے خلاف سائوتھ ہمٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گرائے مجموعی طور پر 179 رنز دیئے۔ پنکج سنگھ سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کے سہیل خان کے پاس تھا جنہوں نے 2009ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے 164 رنز دیے تھے۔ پہلی اننگز میں37 اوورز میں 146 رنز دینے والے سنگھ اس وقت بدقسمت رہے جب راوندر جڈیجا نے سلپ میں انگلش کپتان ایلسٹر کک کا پندرہ رنز پر کیچ ڈراپ کر دیا ۔کک نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 95 رنز بنا ڈالے۔ اس کے بعد بھی بدقسمتی نے راجھستان سے تعلق رکھنے پنکج سنگھ کا پیچھا نہ چھوڑا۔ صفر پر کھیلنے والے این بیل وکٹ کے سامنے سنگھ کی لیٹ سوئنگ کو بالکل نہ سمجھ سکے لیکن ایمپائر نے سیمر کی ایل بی ڈبلیو کی پر اعتماد اپیل مسترد کر دی۔ بیل نے اس کے بعد انتہائی پر اعتماد 156 رنز بنا ڈالے۔ انگلینڈ نے بیل کی بیس ٹیسٹ میچوں کے بعد پہلی سنچری کی بدولت 569 سکور پر اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔ تاہم پنکج سنگھ کے لئے خوشی کی ایک خبر یہ ہے کہ سب سے خراب ٹیسٹ ڈیبیو کا ریکارڈ اب بھی آسٹریلیا کے لیگ سپنر برائس مک گین کے پاس ہے۔ مک گین کا 2009ء کیپ ٹائون میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو ہی ان کا آخری ٹیسٹ بھی ثابت ہوا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم نے ان کے اٹھارہ اوورز میں جارحانہ 149 رنز بناتے ہوئے ایک اننگز اور بیس رنز سے کامیابی حاصل کی تھی
0 comments to "بھارتی سیم باﺅلر پنکھج سنگھ بدترین ریکارڈ کے مالک بن گئے-"