اس ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئی ٹی پارکس جدید انفرااسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے جس کا مقصد انھیں عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے اس منصوبہ کے لیے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، ان پارکس میں ریسرچ، ڈیولپمنٹ سینٹرز، ٹیلی کام، فارماسیوٹیکل، بائیوٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، متبادل توانائی اور خلائی شعبے کی ترقی کے لیے کام کیا جا سکے گا۔
سندھ پولیس کی سیکیورٹی کے حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہیں، سیکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتارکیے گئے ہیں، یوم آزادی پر سیکیورٹی اقدامات پر مبنی ٹھوس منصوبہ بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے امن و امان سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رمضان اور عید کے دنوں میں سیکیورٹی اقدامات پر مبنی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں اور انتہائی ذمے داری سے فرائض انجام دیے جائیں، پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں 80 سے زائد دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ کامیاب پولیس کارروائیوں کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کھا کہ اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے اور پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد اور تعاون کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اور باالخصوص 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کے ضمن میں ابھی سے ہی جامع پلان ترتیب دیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقع پر ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لئے آنے والے افراد نہانے کی غرض سے سمندر میں دور تک گئے اور پانی کی تیز رفتار موجوں کی نذر ہوگئے، دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد عید کے دوسرے روز بھی سمندر پر پہنچ گئی۔ عید کے پہلے روز تفریح کے لئے آنے والے متعدد افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جس کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا تاہم بدھ کی رات تک 12 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا۔
آج صبح پاک نیوی کے ہیلی کاپٹر اور ریسکیو کے دیگر عملے نے مل کر مزید 13 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ ڈوبنے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان تھیں جن میں سے 5 لاشوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا جن کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ دیگر لاشوں کو شناخت کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عید کےدوران ساحل پر عوام کی بڑی تعداد پکنک منانے آتی ہے اوراس دوران بعض منچلے سمندر میں نہاتے وقت احتیاطی تدابیر کا لحاظ نہیں رکھتے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں جب کہ اس موسم میں سمندر میں تیز لہریں بھی پیدا ہوتی ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کی خلاف ورزی بھی کھلے عام جاری ہے۔
آنیوالی فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنیوالی اداکارہ کا کہنا ہے کہ سلمان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیشہ بہت مزہ آیا ہے اور اس فلم میں بھی ان کے ساتھ کام کرکے اپنا ہی لطف اٹھایا ہے انھوں نے کہا کہ اس فلم کا مجھے اسکرپٹ بہت پسند آیا تھا اور جب میں نے یہ فلم کی تو اپنا کردار مجھے حقیقت میں بہت ہی اچھا لگا انھوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار ایک برہمن لڑکی کا ہے انھوں نے کہا کہ میرے لیے اس فلم کے ڈائریکٹر کبیر بھی بالکل نئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بھی میرے لیے ایک منفرد اور خوشگوار تجربہ تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی تاریخی عید گاہ میں لاکھوں افراد نماز عید کی ادائیگی کے لئے موجود تھے اس دوران قاضی شہر سید مشتاق ندوی نے اپنے خطبے کے دوران کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کا صلہ ہے اسے منانے کے کئی طریقے ہیں، اس بابرکت دن کو سینما گھروں میں جاکر برباد نہ کیا جائے بلکہ اپنے گھروں میں رہ کر مہمانوں کا خیر مقدم کریں اور اللہ کی رحمتیں حاصل کریں۔
مشتاق ندوی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ہر سال عید الفطر پر ایک اداکار کی فلم ریلیز ہوتی ہے اور مسلمانوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے جاتی ہے لیکن وہ اب گزارش کرتے ہیں کہ آج وہ کوئی بھی فلم دیکھنے نہ جائیں۔ اگر مسلمان آج کے دن اس کی فلم نہیں دیکھیں گے تو وہ بھی عید کے موقع پر اپنی فلموں کی ریلیز نہیں کرے گا۔


